10:09 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دیکر 25 کروڑ عوام کے دل جیتیں، وزیراعظم شہباز

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر 25 کروڑ عوام کے دل جیتیں۔

قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے منتظر ہیں۔ بابراعظم اور محمد رضوان سے بہت اُمیدیں ہیں۔ امید ہے آپ چیمپئنز ٹرافی جیت کر قوم کو تحفہ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی ہے۔ محسن نقوی کی نگرانی میں 117 دنوں کی ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کیا گیا۔ وزیراعظم نے منصوبے کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر کنٹریکٹرز اور ورکرز کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر جس تیزی سے کام مکمل کیا گیا یہ محسن سپیڈ ہے۔ شہباز سپیڈ ماضی کی بات ہے اب محسن سپیڈ کی بات کرتا ہوں۔ محسن نقوی کی عادت ہے جو اچھا کام کرتے ہیں ان کو لندن کی سیر کراتے ہیں۔ محسن نقوی کام کرنے والے ان 2500 افراد کو لندن کی سیر کروائیں اور اُن کی حوصلہ افزائی کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION